حکومت کوغیرمستحکم کرنے کیلئے دھرنے دیئے گئے،عدالتوں میں گھیسٹا گیا ،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
شجاع آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم خاقان عباسی نے تنقید کرتے ہوئے کہا مسلم لیگ ن کی حکومت کو گرانے کی بہت کوششیں کی گئیں، حکومت کوغیرمستحکم کرنے کیلئےدھرنے دیئے گئے،ہمیں غیر مستحکم کرنے کیلئے عدالتوں میں گھیسٹا گیا،مشکل حالات کےباوجود بھی کام کرکے دکھایا,وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ سیاست ہے جہاں صرف گالیاں ہیں اورخیرکی کوئی توقع نہیں، وہ سیاست جو الزامات اورپگڑی اچھالتی ہےان سے خیرکی توقع نہیں ،زرداری صاحب نے منصوبے شروع ہی نہیں کئے، مکمل کرنا تو دور کی بات ہے،کسی بھی صوبے میں جائیں،آپکو ن لیگ کے کام نظر آئیں گے,شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت منصوبے کےاعلانات ہی نہیں، مکمل بھی کرکے دکھاتی ہے،اگرآپ چاہتےہیں ملک میں ترقی ہوتوفیصلہ مشکل نہیں،الیکشن اورسیاست کا فیصلہ پولنگ اسٹیشن میں ہوتا ہے،مسلم لیگ ن کا پیلٹ فارم ترقی اورعوام کی خدمت کا ہے، باتوں کا نہیں