سوڈان میں حزب اختلاف کی اگلے ہفتے دو روزہ ہڑتال کی اپیل

سوڈان میں حزب اختلاف کے گروپوں نے آئندہ ہفتے دو روزہ احتجاج کی اپیل کی ہے جس کا مقصد فوجی حکمرانوں پر دباؤ ڈالنا ہے کہ سول حکومت کو اقتدار منتقل کیا جائے۔ یہ اعلان فوج اور احتجاجی گروپوں کے درمیان مذاکرات کے بعد کیا گیا جو کسی پیشرفت کے بغیر ختم ہوگئے۔ فریقین کے درمیان مذاکرات کا مقصد ایک ایسی خود مختار عبوری حکومت کا قیام تھا جس سے آئندہ تین سال کی مدت میں ملک کو جمہوریت کی راہ پر منتقل کرنے کی راہ ہموار ہوسکے۔