یوم علی رضی اللہ عنہ کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگا

یوم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موقع پر مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے موقع پر شہر میں 16 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ کراچی میں جاری ترقیاتی کاموں کے باعث یوم علی رضی اللہ عنہ کی شہادت کے حوالے سے نکالے جانے والے جلوس کا روٹ تبدیل کر دیا گیا۔ یوم علی رضی اللہ عنہ کےموقع پر مرکزی مجلس نشتر پارک میں ہوگی جس کے بعد شبیہ علم و ذوالجناح اورتعزیے کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوں گے۔ جلوس مختلف راستوں سے ہوکر امام بارگاہ حسینہ ایرانیان کھارادر پر ختم ہو گا۔ یوم حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مرکزی جلوس کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیئے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کیے جائیں گے جبکہ جلوس سے قبل گزر گاہوں کو بم ڈسپوزل اسکواڈ اورسراغ رساں کتوں کی مدد سے چیک کیا جائے گا جبکہ جلوس کی گزرگاہوں میں موجود بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے جائیں گے۔ انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کیلئے جلوس کے راستوں پر، کیمرے والی 70موبائل گاڑیاں تعینات کی جائیں گی۔ جلوس کے اطراف کی سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جائے گا جبکہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات ہوں گے