پاکستان تنازعات کے حل کیلئے بھارت کی نئی حکومت کیساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہے: وزیر خارجہ
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے سہولت کار کا کردار ادا کررہا ہے۔
ملک میں حالیہ دہشتگردحملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کی اس لہر پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کا سیکرٹریٹ جلد کام شروع کردیا گا اور اس کیلئے فنڈز مختص کئے جارہے ہیں۔