جان بچانے والی سمیت 78 ادویات کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قاضی بلال) وفاقی حکومت نے 78 دوائیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ہارڈشپ کیسز کے تحت ادویات کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ واپس لے لیا ۔ہارڈشپ کیسز کے تحت 50 سے 75 فیصد ادویات پر 9 فیصد اضافہ بھی واپس لیا گیا ۔ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئیںدوسری جانب ذرائع کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ)نے ادویات کی قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کو ریلیف دے دیا۔ڈریپ نے 78 ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کر دیں۔نئی قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں لیکن قیمتیں بڑھانے والے ذمہ داران کا تعین نہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے بنائی کمیٹی کی کوئی رپورٹ بھی سامنے نہ آ سکی ۔ اس حوالے سے ڈریپ کی جانب سے نئی قیمتیں جو کم نہیں کی گئیں ہیں ان کی نئی قیمت مقرر کر کے فارما سوٹیکل کمپنیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اجازت سے زائد قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کے خلاف کوئی قانونی چارہ جوئی نہ کی گئی، اضافہ شدہ قیمتوں پر سرکاری طور پر ادویات کی خریداری کے آرڈرز بھی منسوخ نہ کئے گئے، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں کمی و اضافہ کا ایس آر او577جاری کر دیا۔نئی حکم نامے میں بڑی فارما کمپنی کو ریلیف دینے کیلئے کچھ ادویات کی قیمتیں میڈیا دبائو کی وجہ سے جینرک میں اضافہ کیا ہے، تاکہ مزید کمپنی بھی اضافہ کر سکیں، ٹی بی ڈرپ، آنکھ کے درد، اور کچھ پرانی انٹی بیوٹک کی قیمتیں جینرک میں اضافہ کر دیا گیا ہے، بلکہ فارما کمپنی کی قیمتوںمیں اضافے کو قانونی شکل دے دی گئی ہے۔جس ایس آر او کے تحت اضافہ کیا گیا تھا تاحال اسے واپس نہیں کیا گیا۔کونکو2.5،ملی گرام بلڈ پریشر کی گولی کی قیمت 62 روپے سے 125 روپے کر دی گئی تھی اب اسکی قیمت واپس لانے کے بجاے 105 روپے کی دی گئی۔واپس اس کو پرانی قیمت پر نہیں لایا گیا ہے۔ دوسری جانب دعوی کیاگیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 78 دوائیوں کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ہارڈشپ کیسز کے تحت ادویات کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ واپس لے لیا ۔ہارڈشپ کیسز کے تحت 50 سے 75 فیصد ادویات پر 9 فیصد اضافہ بھی واپس ادویات کی نئی قیمتیں مقرر کردی گئیں، نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے بلڈ پریشر، دل، مرگی اور جلدی امراض کی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا گیا ایمرجنسی ادویات میں ہونے والا اضافہ بھی واپس لیا گیا ہے۔