فرشتہ قتل کیس:پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے عوام سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی 10 سالہ بچی فرشتہ کے قتل کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے وفاقی پولیس نے عوام سے تعاون مانگ لیا۔اسلام آباد پولیس نے واقعے میں ملوث افراد کے حوالے سے اطلاع دینے والے کے لیے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔وفاقی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی اطلاع کے لیے ڈی آئی جی آپریشن اور ایس پی انویسٹی گیشن سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔