شمالی وزیرستان: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 5 اہلکار زخمی
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پرایک گروہ کے حملے کے نتیجے میں 5 اہلکار شدید زخمی ہوگئے جب کہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے 3 حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں شرپسندوں کے تین ساتھی ہلاک، دس زخمی ہوگئے، علی وزیر کو آٹھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروپ نے شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں پانچ فوجی زخمی جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں شرپسندوں کے تین ساتھی ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔ علی وزیر کو آٹھ ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ محسن داوڑ فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق محسن داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقہ خار قمر میں چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ یہ لوگ ایک روز قبل پکڑے گئے دہشت گردوں کے سہولت کار کو چھڑانا چاہتے تھے۔