ایران کسی بھی عسکری یا اقتصادی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔ایران
خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے عراق کے دورے میں اپنے عراقی ہم منصب محمد علی الحکیم سے ملاقات کی۔اس حوالے ایرانی وزیر خارجہ محمد جاوید ظریف نے کہا کہ ’ہم ایران کے خلاف اقتصادی اور فوجی جنگ کے اقدامات کو دور کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔,ایران نے کہا ہے کہ وہ کسی بھی عسکری یا اقتصادی جارحیت کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے عراقی ہم منصب محمد AL-HAKIM کے ہمراہ بغداد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ ایران اور ان کے درمیان طے پانے والے جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے مزید اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ ایران اپنے خلیجی عرب ہمسایوں کے ساتھ متوازن تعلقات چاہتا ہے اور اسی لئے اس نے ان کے ساتھ عدم جارحیت کے معاہدے پر دستخط کرنے کی تجویز دی ہے۔اس موقع پر عراقی وزیر خارجہ محمدAL-HAKIM نے کہا کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنے ہمسایہ ملک اور امریکہ کے درمیان ثالث کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔