عید الفطر، لیاری کے بچوں نے فٹبال چھوڑ کر کھلونا پستول تھام لی
کراچی : عید الفطر کے موقع پر لیاری کے بچوں نے فٹبال کو چھوڑ کھلونا پستول سے کھیلنا شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان عید الفطر کے موقع پر گھروں میں مختلف اقسام کے پکوان پکاتے ہیں جبکہ بچے اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ ملکر مختلف کھیلوں میں اپنا وقت صرف کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ شہر قائد کے منی برازیل کہلائے جانے والے علاقے لیاری کے بچوں نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر کھلونا پستول ہاتھوں میں تھام لی۔