طیارہ حادثہ، لواحقین 36 لاشیں بغیر شناخت لے گئے
کراچی طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 36 مسافروں کے لواحقین بغیر شناخت کے لاشیں لے گئے، ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے لاشیں بغیر شناخت لے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ فیصل ایدھی نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لواحقین اجازت نامے کے بغیر زبردستی لاشیں لے جارہے ہیں جن کی ابھی تک شناخت نہیں ہوئی ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورثا مردہ خانے میں ہنگامہ مچاتے ہیں اور اپنے طور پر شناخت کرکے لاش لے جاتے ہیں۔