سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے صوبے بھر میں کرفیو نافذ کرنے سے متعلق زیر گردش خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کرفیو کے نفاذ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی کرفیو کی خبر میں کوئی صداقت نہیں، کرفیو سے متعلق خبر سرار غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام گمراہ کن خبروں پر کان نہ دھریں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاط ضرور برتیں