پی آئی اے طیارہ حادثہ: ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انوسٹیگشن بورڈ نے تحقیقاتی عمل شروع کردیا
حکومت پاکستان کی جانب سے تشکیل کردہ ایئرکرافٹ ایکسیڈینٹ انوسٹیگشن بورڈ نے تحقیقاتی عمل شروع کردیا ۔ تحقیقاتی ٹیم نے جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا۔ تحقیقاتی ٹیم کی معاونت کیلئے ایئربس نے ایئر کریش میں مہارت رکھنے والی دس رکنی تکنیکی ٹیم کو تحقیقات سے منسلک کردیا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی خواہش ہے کہ تحقیقاتی ٹیم بغیر کسی دباؤ کے وقت ضائع کئے بغیر شفاف طریقے سے غیر جانبدارتحقیقات کرے جس کے لئے ان کو تمام تر حکومتی وسائل مہیا کئے جائیں گے۔ تحقیقاتی ٹیم میں کسی متعلقہ ادارے کے افراد شامل نہیں ہوں گے تاکہ وہ کسی بھی طریقے سے اس عمل پر اثر انداز نہ ہوں سکیں جبکہ متعلقہ ادارے صرف طلب کی گئی معلومات،دستاویزات یا ریکارڈ فراہم کریں گے