پتوکی میں کار ٹرین کی زدمیں آگئی ،4 افراد جاں بحق
پتوکی کے قریب پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت 4افرادجاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔ تفصیلات کے مطابق پتوکی کے قریب کار سوار فیملی گہلن جا رہی تھی کہ پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار خیبر میل ٹرین کی زد میں آ گئی۔ جس سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی ، کار میں سوار 4 افراد 2 مرد اور 2 خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جن کی شناخت حماد اور جواد کے نام سے ہوئی ہے جن کے ہمراہ ان کی بیویاں تھیں۔ پولیس اور ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ امدادی کاروائی کی ، پولیس کے مطابق حادثہ ریلوے پھاٹک کھلا ہونے کے باعث پیش آیا ۔