این سی اوسی کا19سال اورزائدعمرکےافرادکیلئے ویکسین کی رجسٹریشن کھولنےکافیصلہ
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے انیس سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسین کی رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ کیاہے ۔اس بات کا فیصلہ منصوبہ بندی وترقی کے وزیراسدعمرکی زیر صدارت اسلام آباد میں این سی اوسی کے ایک اجلاس میں کیاگیا۔بعدمیں ایک ٹویٹ میں منصوبہ بندی کے وزیر نے کہاکہ پوری آبادی کو محکمہ صحت کے ماہرین کی طرف سے منظور ی کے بعد کورونا ویکسی نیشن کل سے شروع کردی جائے گی ۔