بلوچستان کے علاقے میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی
بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 46 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز مستونگ سے 20 کلومیٹر جنوب مغرب کی جانب تھا۔زلزلے کے باعث لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے ار کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔