ایک ارب ڈالر قرض کی شرط: آئی ایم ایف کا پاکستان کو بجلی، پیٹرول پر دی جانیوالی سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ
دوحہ: آئی ایم ایف نے تیل اور بجلی پر دی جانے والی سبسڈی کے خاتمے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ بات پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے اختتام پر جاری کردہ اعلامیے میں کہی گئی ہے۔جاری کردہ اعلامیے کے تحت آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان طے شدہ پالیسی سے انحراف کیا گیا ہے۔آئی ایم ایف نے شرح سود میں اضافے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور ساتھ ہی پاکستان کے ساتھ بات چیت جاری رکھنے کا بھی کہا ہے۔