یاسین ملک کو سزا سنانے پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی: پاکستان کا شدید احتجاج

اسلام آباد: پاکستان نے کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی جانب سے من گھڑت، جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر سخت سزا سنائے جانے پر شدید احتجاج کیا ہے۔دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کر کے یاسین ملک کی سزا کے خلاف پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔پاکستان نے بھارتی عدالت کے بدنیتی پر مبنی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یاسین ملک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لیے سزا سنائی گئی اور اس کے لیے بھارت نے عدالت کو استعمال کیا ہے۔