عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر، لارجر بینچ تشکیل
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی، حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود عمران خان نے اپنے کارکنان کو ڈی چوک بھیجا، سیکیورٹی انتظامات کے رد و بدل کے بعد پی ٹی آئی ورکرز نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔ وفاقی حکومت نے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دیا ہے جو سماعت ساڑھے 11 بجے کرے گا۔