ڈالر مزید 8 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان

پاکستانی روپے کی مسلسل بے قدری جاری ہے جبکہ امریکی کرنسی میں مزید 8 پیسے کا اضافہ ہو گیا، انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے مہنگا ہونے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اضافے کے بعد انٹربینک میں ڈالر 202 روپے پر فروخت ہوا، موجودہ حکومت میں ڈالر 18 روپے سے زائد مہنگا ہو چکا ہے۔ دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ اسٹاک ایکس چینج میں 354 پوائنٹس اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، 100 انڈیکس 42 ہزار 367 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی رہی تھی، 100 انڈیکس 43 ہزار پوائنٹس سے گر کر 41 ہزار پوائنٹس کی حد پر پہنچ گیا تھا۔