6 دن بعد پھر لانگ مارچ کا اعلان شرمندگی مٹانے کے سوا کچھ نہیں، مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ قوم نے عمران خان کو مسترد کرکے ایبسولیوٹلی ناٹ کہہ دیا ہے۔ جعلی خط ،جعلی سازش اورجعلی انقلاب والے شخص کو لوگ پہچان گئے ہیں۔مریم نواز مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے عہدیدار کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کمال احمد کے گھر پہنچیں اور اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے شہید کے اہلخانہ کی فون پر وزیراعظم شہباز شریف سے بات بھی کروائی جنہوں نے مالی امداد اور گھر دلوانے کا یقین دلایا۔