نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہورہائیکورٹ نے نگران پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظورکیا جاتا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے27 اے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔عدالت نے وفاقی حکومت ،الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔تمام فریقین 6جون کو تحریری طور پر جواب جمع کرائیں۔ درخواست گزار کے مطابق اسمبلی تحلیل کے 90 روز کے اندرالیکشن ہونا تھے،نگران حکومت غیر آئینی ہے۔