وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کراچی میں ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا دورہءِ کراچی, دورے کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کا وفاقی حکومت کے سندھ بالخصوص کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں خصوصی دلچسپی پر شکریہ ادا کیا۔گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔