جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار پانے والے مسلم لیگ نون کے رکن پنجاب اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی گئی سپریم کورٹ نے اپیل منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں
سپریم کورٹ نے پی پی 226 سے منتخب رکن اسمبلی چوہدری حنیف جٹ کی رکنیت بحال کر دی ہےالیکشن ٹربیونل کے خلاف حنیف جٹ نے نااہلی کیس کے سلسلے میں سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے سماعت کیلئے منظور کر لیا۔ سپریم کورٹ نے حنیف جٹ کی اپیل پر الیکشن کمیشن اور فریقین کو نوٹس بھی جاری کر دیے ہیں۔ چوہدری حنیف جٹ کے خلاف ان کے مخالف امیدوار نے جعلی ڈگری رکھنے کے الزام میں انتخابی عذرداری دائر کی تھی۔