شام میں سرکاری فوج کے فضائی حملوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 87جنگجومارے گئے جبکہ ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے
شامی فوج نے راقہ کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پرآٹھ فضائی حملے کیے جن میں 87جنگجومارے گئے،حملےمیں رہائشی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا جبکہ متعدد شہری زخمی ہوگئے ،جنہیں لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایاداعش کے خلاف امریکی اتحاد بننے کے بعد شامی حکومت نے شدت پسندتنظیم کیخلاف کارروائیاں تیز کی ہیں،ادھر امریکی حکام کے مطابق منگل کے روز داعش کے خلاف عراق اورشام میں دودرجن کے قریب فضائی حملے کیے گئے جس میں عراق میں پندرہ شدت پسند ہلاک ہوگئے جبکہ شام کی سرحد کے قریب داعش کے ہیڈکوارٹر کوبھی نشانہ بنایا گیا