کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر مدرسے کی چھبیس لڑکیاں برآمد کرلیں، اتنی بڑی تعداد میں بچیاں برآمد ہونے پر علاقے میں کھلبلی مچ گئی،بچیوں کو دارالامان منتقل کردیا گیا
پولیس نے کراچی کے علاقے لیاقت اباد میں چھبیس بچیوں کے اغوا اور موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا ، تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ مدرسہ کی طالبات کو منتظم خاتون نے بچیوں کی رضا مندی اور مدرسہ کی مشاورت کے بعد ایوب نامی شخص کے گھر دو روز قبل منتقل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ایوب مدرسہ کی مالکن کا مقروض ہے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی۔ رہنما ایم کیو ایم روف صدیقی نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بچیوں کی داد رسی ک پولیس نے مکان میں موجود خاتون کا بیان قلم بند کرکے تفتیش کا آغاز کردیا، واقعہ کی مکمل تفتیش تک بچیوں کو دار الامان منتقل کردیا گیا ۔ جس کے بعد بچیوں کو والدین کے حوالے کردیا جائے گا۔ کیمرہ مین نادر بخاری کے ساتھ عبدالرحمان فاروقی وقت نیوز کراچی