ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج مطلع ابر آلودرہے گا اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

موسم کی تازہ صورتحال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران سرگودھا ڈویژن، فاٹا، مالاکنڈ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر مطلع ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کی توقع ہے،تاہم ملک کے میدانی بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا،،محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم خشک رہے گا،گذشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔تاہم پاراچنار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،ملک میں کم از کم درجہ حرارت قلات میں منفی پانچ، گوپس، پارا چنار اور ہنزہ میں منفی دو اور کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا