امریکی صدر باراک اوباما نے چھے سو پندرہ ارب ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری دیدی ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے چھے سو پندرہ ارب ڈالر کے دفاعی بل کی منظوری دے دی ہے، امریکی صدر باراک اوباما نے دفاعی پالیسی بل پر دستخط کر دیئے ہیں، نئے قانون کے تحت گوانتاناموبے قید خانہ بند کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے گوانتاناموبے قید خانہ بند کرنے کا وعدہ کیا تھا۔