سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

سوات اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔ ۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ زلزلہ پیما مرکز کےمطابق زلزلے کے شدت چاراعشاریہ چار تھی۔ زلزلے کے مرکزافغانستان تاجکستان ریجن میں تھا۔ زلزلے کی گہرائی دس کلو میٹر تھی۔