شیو سینا نے عامر خان کو تھپڑ مارنے پر ایک لاکھ روپےا نعام کا اعلان کر دیا ۔

انتہا پسند ہندو نفرت کی آگ پھیلانے میں مصروف ہیں ، شیو سینا مشرقی پنجاب کے سربراہ راجیو ٹنڈن نے نیا شوشہ چھوڑت ہوئے کہا ہے کہ عامر خان نے اپنی فلم دنگل کی شوٹنگ کیلیے پنجاب آنا ہے یہ ہوٹل کے عملے کیلیے سنہری موقع ہے کہ وہ عامر کو تھپڑ رسید کر کے ایک لاکھ روپیہ کما لیں،فلم کا سٹاف بھی اس نیک کام میں میں حصہ لے کر بھارت کا حقیقی ہیرو بن سکتا ہے ہم عامر خان کو تھپڑ رسید کرنیوالے کو ایک لاکھ روپیہ نقد دینگے اور ہار پہنائیں گے،اس سے قبل گزشتہ روزشیوسینا کے رہنما اور مہاراشٹرا کے ریاستی ماحولیاتی وزیر رام داس کدم نے شاہ رخ خان ،عامر خان اور دلیپ کمار کو سانپ سے تشبیہ دی تھی۔ کدم نے زہر اگلتے ہوئے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ ہم نے سانپوں کو دودھ پلا کر پالا ہے ،عامر خان کو بھارت سے پیار نہیں تو پاکستان جاسکتے ہیں