وزیراعظم نوازشریف نے بھارت کے ساتھ سری لنکا میں مختصر سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی۔

وزیر اعظم آفس نے پی سی بی کے خط کے جواب میں اجازت نامہ لکھ دیا ہے،جس میں سیکیورٹی مدنظر رکھ کر تیسرے مقام کا انتخاب کرکے مختصر سیریز کھیلنے کی باضابطہ اجازت دی گئی ہے۔ پی سی بی کی طرف سے لکھے گئے خط میں بھارت کے ساتھ ٹیسٹ میچز،ایک روزہ اورٹی20 میچزکھیلنے کی اجازت مانگی تھی ،پاکستان کی کئی سیاسی جماعتیں اور سابق کھلاڑی سیریز امارات کے علاوہ کہیں اور منتقل کرنے کے حق میں نہیں تھے،شیخ رشید اور چوہدری نثار نے تو سیریز کینسل کرنے کی بات کی تھی لیکن تمام تر مخالفت اور سیاست کے باوجود حکومت نے کھیل کو سیاست کی نذر نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور پی سی بی کو اجازت دی کی و ہ سری لنکا میں سیریز کھیلے تاکہ دونوں دونوں ملکوں کی عوام کھیل سے محروم نہ رہ سکے