پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کپتان شاہد آفریدی کی قیادت میں دبئی میں کھیلا جائیگا ۔

ٹیسٹ سیریز رہی شاہینوں کے نام تو ون ڈے سیریز پر قبضہ جمایا انگلش ٹیم نے ۔اب ہے باری ٹی ٹوئنٹی کی ۔پاکستان اور انگلینڈ پہلے مقابلے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔بدھ کو دونوں ٹیموں نے بھر پور پریکٹس کی ۔گرین شرٹس کی جانب سے پشاور کی جانب سے کھیلنے والے انتالیس سالہ رفعت اللہ مہمند کے کھیلنے کا امکان ہے ۔جو ٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیو کرنے والے معمر ترین کھلاڑی بن جائیں گے ۔کپتان شاہد آفریدی ٹیم کی فٹنس اور کارکردگی سے مطمئن ہیں ۔ان کا کہنا ہے ون ڈے سیریز میں شکست سے ٹیم کی کارکردگی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا ۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اب تک دس ٹی ٹوئنٹی کھیلے جا چکے ہیں ۔جن میں سے گرین شرٹس کو صرف تین میں کامیابی حاصل ہو سکی ہے ۔جبکہ سات میں فتح اس سے روٹھی رہی ۔ دونوں ممالک کے درمیان آخری سیریز دو ہزار بارہ میں کھیلی گئی تھی جس میں انگلینڈ نے دو ایک سے کامیابی سمیٹی