لاہور کے علاقے بادامی باغ ملک پارک میں پولیس مقابلہ, دبئی سے گرفتاراہم دہشتگرد ہارون بھٹی سمیت چار دہشتگرد مارے گئے۔

لاہور کے علاقے بادامی باغ ملک پارک میں پولیس نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا، دہشتگردوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے چار دہشتگرد مارے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں تین اہلکار بھی زخمی ہوگئے، پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دس ہینڈ گرنیڈ، دو ایس ایم جی اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں دبئی سے گرفتار کیے جانے والے ہارون بھٹی، عمیر ندیم، نعمان جعفری اور عمر شامل ہیں، پولیس کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے تھا۔ ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں پر وزیراعلٰی پنجاب کے چیف سیکیورٹی افسر کی گاڑی میں دھماکہ کرنے کا الزام بھی تھا، مقابلے کے بعد پولیس نےعلاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کرکے سرچ آپریشن بھی کیا۔