ہالی ووڈ ایڈونچر فلم دی گڈ ڈائنو سار کا اپنی ریلیز کے پہلے ہی دن کھڑکی توڑ بزنس, کروڑوں کمالیے

ایڈونچر ٹرپ پر گئے ایک گروپ کی رکن لیبی کی دوستی ہو گئی ہے ایک اپاٹوسار سے ، اور اس مثالی دوستی نے اس گروپ کو ڈائنو سار کی دنیا کے بارے میں بہت کچھ سکھایا اور بتایا ہے. پیٹر سوہن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کو ریلیز ہوئے ابھی چوبیس گھنٹے ہوئے ہیں لیکن امریکہ بھر میں اس کا کھڑکی توڑ بزنس جاری ہے . اپاٹو سار اور انسانوں کی دوستی کی کہانی کے ہر طرف چرچے ہیں اور بچے تو بچے بڑے بھی دوڑ دوڑ کر سنیما گھروں کا رخ کر رہے ہیں