امریکن آئس ہاکی لیگ :مونٹریال کینیڈینز نے نیو یارک رینجرز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد پانچ ایک سے زیر کردیا۔

امریکی ریاست نیو یارک میں کھیلے گئے میچ میں مونٹریال کنیڈینز اور میزبان نیویارک رینجرز کی ٹیم میں جوڑ پڑا۔کینیڈینز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے کامبیابی حاصل کی ۔فاتح ٹیم کی جانب سے ڈیوانٹ سمتھ پیلی نے دو مرتبہ پک کو جال کی راہ دکھائی ۔ ایسٹرن کانفرنس میں مونٹریال کینیڈینز چھتیس پوائنٹس کیساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہے ۔نیو یارک رینجرز کی چونتیس پوائنٹس کیساتھ دوسری پوزیشن برقرار ہے