ڈاکٹر امبیڈکر پر بھی کڑا وقت آیا تھا لیکن انہون نے تو بھارت چھوڑے کا نہیں سوچا تھا : راجناتھ سنگھ

عامر خان کا بھارت چھوڑنے کا بیان انتہا پسند ہندوؤں کے گلے کی ہڈی بن گیا ، وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں عامر خان پر ان ڈائریکٹ تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ برا اور کڑا وقت ڈاکٹر امبیڈکر پر بھی آیا تھا لیکن انہوں نے بھارت کو متحد کرنے کی بات کی اور وطن چھوڑ کر جانے کا نہیں سوچا, ان کہا کہنا تھا کہ اگر صفدر پٹیل نے بھارت کو یکجا کیا تو ڈاکٹر امبیڈکر نے بھارت کو جوڑا تھا ، ر اجناتھ سنگھ کے بیان پر اپوزیشن نے نعرے لگائے اور ایوان میں شور شرابہ ہوتا رہا ، کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے اراکین کا کہنا تھا کہ راجناتھ سنگھ نے جو کہنا ہے براہ راست عامر خان کوکہیں ڈاکٹر امبیڈکر کا نام استعمال نہ کیا جائے ،عامر خان نے جو کچھ کہا بالکل درست ہے