پاسپورٹ کا حصول ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے, وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کردیا : چوہدری نثار

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کا حصول ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔ وزارت سنبھالی تو پانچ لاکھ پاسپورٹس کی تیاری زیرالتوا تھی۔ دو مہینے میں زیرالتوا پاسپورٹس کی تیاری ممکن بنائی۔ پاسپورٹ بنانے کیلئے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کیا۔ انکا کہنا تھا کہ ن لیگ کی حکومت سےقبل پاسپورٹ آفس کا عملہ ایوان صدر اوراعلیٰ حکام کےگھرجاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پاسپورٹ کی تجدید کی مدت دس سال کردی ہے۔ ہرشخص پاسپورٹ کے حصول کیلئے براہ راست رابطہ کرسکتا ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ پر صرف پاکستانیوں کا ہی حق ہے۔ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نادرا میں اصلاحات کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ نادرا سینٹرز کی تعداد بڑھارہے ہیں۔ نادرا میں بدعنوانی برداش نہیں کریں گے۔ انکا کہنا تھا کہ بدعنوانی میں ملوث نادرا فسران کو بھی قانون کی گرفت میں لائیں ہیں۔