علیم خان نےاین اے 122 کےنتائج کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کردیا

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیم خان نے کہا کہ آرٹیکل ایک سوتین اے اے اور باون کے تحت این اے ایک سو بائیس ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دینے کی پیٹیشن دائر کی۔ انھوں نے کہا کہ ضمنی اتخابات میں پہلے سے زیادہ دھاندلی ہوئی ہے ۔حکومت نے ووٹوں میں ردوبدل کیا اور چھبیس ہزار نئے ووٹ درج کئے گئے۔ چار ہزار ووٹ ڈیلیٹ کئے گئے ۔علیم خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے نادرا سے ڈٰیٹا بھی مانگا مگر انھیں ڈیٹا فراہم نہیں کیا گیا۔ دھاندلی میں نادرا اور الیکشن کمیشن بھی ملوث ہیں. علیم خان نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں فراڈ کیا گیا ۔ان کے پاس جو اعدادوشمار ہیں وہ صوبائی الیکشن کمیشن کے ہیں