ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گیارہ کروڑ باون لاکھ ڈالر اضافے کے بعد انیس ارب بیاسی کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر ہوگئے :سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائر انیس ارب اکہتر کروڑ ڈالر سے بڑھ کر انیس ارب بیاسی کروڑ ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر میں آٹھ کروڑ اناسی لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا اور اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر اس اضافے کے بعد چودہ ارب سڑسٹھ کروڑ ڈالر ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے نجی کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر میں بھی اضافہ دیکھا گیا ۔ کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر پانچ ارب بارہ کروڑ سے بڑھ کر پانچ ارب پندرہ کروڑ ڈالر ہوگئے۔