کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈریڈ انڈیکس ایک سو بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد تینتیس ہزار اناسی پوائنٹس پر بند ہوا

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آٓغاز مثبت انداز میں ہوا، سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کے باعث انڈیکس میں ٹریڈنگ کے دوران دوسوسینتیس پوائنٹس کا اضافہ ہوا، کاروبار کے دوران مجموعی طور پر چودہ کروڑ باون ہزار حصص کے سودے ہوئے، سب سے زیادہ کاروبار سوئی سدرن گیس کمپنی اور ٹی آر جی پاکستان کے حصص میں ہوا، فرٹیلائیزر، فارماسوٹیکل کے شعبوں میں سرمایہ کاروں نے حصص کے فروخت کو ترجیح دی، تین سو پینتالیس کمپنیوں کے حصص میں لین دین ہوا جس میں ایک سوچونتیس کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، ایک سو نواسی کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ بائیس کمپنیوں کے حصص کی قیمت مستحکم رہی۔ کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ابتدائی تیزی برقرار نہ رکھ سکا اور ایک سو بیس پوائنٹس کی کمی کے بعد تینتیس ہزار اناسی پوائنٹس پر بند ہوا۔