پاکستان نیوی کے ریئرایڈمرل شاہ سہیل مسعودکو وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود نے جون انیس سو اکیاسی میں پاکستان نیوی کی آپریشنزبرانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ سروس کے دوران وہ مختلف کمانڈ اور سٹاف عہدوں پر فائز رہے۔ وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود وزارت دفاع میں ایڈیشنل سیکرٹری دفاع کی ذمہ داریاں بھی سر انجام دے چکے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سہیل شاہ مسعود اس وقت ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پراجیکٹ ٹو کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ وائس ایڈمرل شاہ سہیل مسعود پاکستان نیوی وار کالج اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد سے گریجویٹ ہیں۔ شاندار پیشہ وارانہ خدمات کے اعتراف میں آپ کو ہلال امتیازملٹری سے نوازا گیا ہے۔