حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی تحریری فیصلہ موصول ہوا، نہ ہی وزیراعظم کے فیصلے سے متعلق انہیں آگاہ کیا گیا :شہریار خان

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ انہیں حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی تحریری فیصلہ موصول ہوا، نہ ہی وزیراعظم کے فیصلے سے متعلق انہیں آگاہ کیا گیا، حکومت کی جانب سے تحریری جواب ملنے سے پہلےکوئی تبصرہ نہیں کرسکتے،ان کا کہناتھا کہ امید ہے آئندہ دو دن میں وزیراعظم کی ہدایات ان تک پہنچ جائیں گی. شہریار خان کا کہنا تھا کہ جائلزکلارک نےششانک منوہرسے ملاقات میں اہم کرداراداکیا، جائلزکلارک جنوری کے پہلےہفتےمیں پاکستان آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز کے وینیو سے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، سری لنکا، بنگلادیش یاکہیں بھی سیریزہوہم اپناسیکیورٹی وفدنہیں بھیجیں گے، کسی بھی ملک میں کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ جہاں بھی سیریزہوگی سیکیورٹی فراہم کرنا اُس ملک کی ذمےداری ہوگی۔ چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ دوہزار سترہ میں بھارت کی ہم سیریز ہو گی، دو سال بعد ہم بھارت کےساتھ کھیلنےکیلئےجائیں گے، معاہدےکےمطابق بھارت پہلےہمارےساتھ سیریزکھیلےگا، انہوں نے کہا کہ غیرملکی ٹیمیں سیکیورٹی وجوہات کےباعث پاکستان نہیں آرہیں، انگلینڈ، آسٹریلیا اور دیگرٹیمیں بھی فی الحال پاکستان نہیں آرہی ہیں، پاکستان میں آہستہ آہستہ کرکٹ کےدروازےکھلیں گے۔