ہالی ووڈ کی ایڈونچر سے بھرپور اینی میٹڈ کامیڈی فلم نورم آف دی نارتھ کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی

ٹریور وال l کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کہانی ایک پولر بیئر نارم کے گِرد گھوم رہی ہے، جسے اس کے آبائی علاقے آرکٹک سے بے دخل کردیا جاتا ہے. اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ نارم گھومتا پھرتا نیویارک سٹی پہنچ جاتا ہے، جہاں وہ لوگوں کے ساتھ خوب گھُل مل جاتا ہے، جلد ہی نارم کو ایک کمپنی اپنے ماسکوٹ کیلئے چن لیتی ہے، فلم میں پس پردہ آواز کا جادو جگایا ہے اداکارروب شنائیڈر، ہیتھرگراہم، کوم مینی، گیبریئل ایگلیسیاس، بِل نیگی اور مائیکل میک اہلاٹن نے،کامیڈی سے بھرپور ایڈونچر فلم نورم آف دی نارتھ اگلے سال پندرہ جنوری کو سینماگھروں کی زینت بنے گی۔