کراچی:ایم کیوایم کی کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف ریلی

کراچی میں متحدہ کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے، لیاقت آبادسےرینجرزہیڈکوارٹرپرامن احتجاج کیلئےجاناتھا تاہم رینجرزہیڈکوارٹرپہنچ جاتےتوبھی امن کاپیغام دیتے، ہمیں روکاگیا، ہماری سیاست امن اورمحبت کی سیاست ہے،تصادم نہیں چاہتے، انہوں نے کہا کہ ہمارا آئینی اور قانونی حق روکا گیا ہے یا توقانون رہے یا پھر بتا دیا جائے کہ جنگل کا قانون ہے
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حیدر عاس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کی آوازکودبایانہیں جاسکتا، لاکھوں کامجمع بتارہاہےکہ احتجاج بلاوجہ نہیں، کراچی میں ایم کیوایم کوانتخابی شکست دیناناممکن ہے، پانچ دسمبرکودنیادیکھےگی کہ ایم کیوایم بھاری اکثریت سےجیتےگی
انہوں نے کہا کہ جوکراچی کوخوف سےآزادکرنےکےنعرےلگاتےتھےآج نظرنہیں آتے، کراچی کل بھی متحدہ کاتھا آئندہ بھی رہےگا
متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف لیاقت آباد سے نمائش چورنگی تک ریلی
متحدہ قومی موومنٹ نے دفاتر پر چھاپوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ریلی نکالی جس کی قیادت سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان سمیت دیگر رہنماؤں نے کی، ریلی کا آغاز لالو کھیت سے ہواجس میں خواتین سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی جب کہ اس موقع ریلی کے اطراف پارٹی کارکنان کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔
ریلی کے شرکا لیاقت آباد سے ہوتے ہوئے نمائش چورنگی پہنچے جہاں پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کردیئے اور شرکا کو آگے بڑھنے سے روک دیا، اس موقع پرکارکنان نے رکاوٹیں ہٹا کر آگے بڑھنے کی کوشش کی تو عامر خان نے کارکنوں کو سیکیورٹی اداروں سے مزاحمت نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جہاں روکیں وہیں ریلی کو روک دیا جائے جس کے بعد کارکنوں نے اسی جگہ کچھ دیر کیلئے دھرنا دیا
دوسری جانب ایم کیوایم کی ریلی کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری بھی ریلی کے ساتھ تھی، رینجرز ہیڈ کوارٹر کے اطراف بھی رینجرز کی بھاری نفری تعینات کی گئی،جب کہ ریلی کے سبب شہر کی بڑی شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا، ایم اے جناح روڈ پر کاوٹیں کھڑی کرنے کے باعث لسبیلہ، نشتر روڈ، لیاقت آباد سمیت اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی