بنوں میں وفاقی وزیراکرم خان درانی کےقافلےکے قریب دھماکہ ،2 افراد جاں بحق

پولیس کے مطابق دھماکا بنوں کے علاقے بکاخیل کیمپ کے قریب اس وقت ہوا جب وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا تاہم خوش قسمتی سے وفاقی وزیر دھماکے میں مکمل محفوظ رہے، ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھماکے کے فوری بعد علاقے کو گھیرا میں لیا ، جبکہ سرچ آپریشن بھی کیا گیا،دوسری جانب صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ،جاں بحق افراد کے لواحقین کیساتھ اظہار ہمدری کیا گیا ، صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں حوصلے پست نہیں کر سکتیں -