برطانوی فارمولا ون ڈرائیور لیوس ہیملٹن نے ابو ظہبی گراں پری کا پریکٹس سیشن جیت لیا

ابو ظہبی کے انٹرنیشنل سرکٹ میں ہونے والی پریکٹس ریس میں لیوس ہیملٹن چھائے رہے۔برطانوی چیمپئن نے مقررہ لیپ ایک منٹ اور چالیس اعشاریہ آٹھ چھ ایک سیکنڈز میں طے کرکے حریفوں پر اپنی دھاک بٹھائی
ہیملٹن کے ٹیم میٹ اور روایتی حریف نیکو روز برگ کو دوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔۔۔سبیسچئین ویٹل نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔۔گراں پری کی پول پوزیشن ریس آج ہوگی