ہیملٹن ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم مشکلات میں گھر گئی پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر 76رنز بنالیے

ہیملٹن ٹیسٹ کے دوسرے دن نیوزی لینڈ نے پہلی نامکمل اننگز ستتر رنز دو کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی =پاکستانی گیند بازوں نے عمدہ بالنگ دکھاتے ہوئے دو سو اکہتر رنز پر کیوی ٹیم کی بساط لپیٹ دی ۔۔سہیل خان نے چار،عمران خان نے تین جبکہ محمد عامر نے دو وکٹیں حاصل کیں جواب میں پاکستانی ٹاپ آرڈر پھر سے دباؤ میں نظر آیا ۔۔۔ٹم ساؤتھی نے ایک ہی اوور میں اظہرعلی اور سمیع اسلم کو چلتا کیا
بارہ رنز کے مجموعے پر یونس خان ٹم ساؤتھی کی گیند پر کیچ دے بیٹھےپاکستان کی چوتھی اور پانچویں وکٹ اکاون رنز پر گریں ۔۔۔اسد شفیق تیئس جبکہ ڈیبیوٹانٹ محمد رضوان صفر پر ڈھیر ہوئے
پاکستان نے دن کا اختتام چھہتر رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر کیا،،بابر اعظم چونتیس اور سرفراز احمد نو رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں