پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں خاتون نے چھیٹرچھاڑ کرنے والے شخص کی سرعام درگت بنا دی

یہ کسی فلم کی شوٹنگ نہیں بلکہ گوجرانوالہ کے سیالکوٹی دروازے کے مناظر ہیں، جہاں فیملی کے ہمراه ہوٹل سے کھانا کھانے آنے والی دبنگ خاتون نے چھیڑ چھاڑ کرنے پر شمریز نامی نوجوان کو دبوچ لیا اور تھپڑوں سے خوب آؤ بھگت کیخاتون نے گھونسوں اور لاتوں کا آزادنہ استعمال کرتے ہوئے بدتمیزی کرنے والے نوجوان کی جی بھر کر پٹائی کی، اس دوران اوباش نوجوان نے بھاگنے کی کوشش کی لیکن دلیر خاتون نے اس کی ایک نہ چلنے دی اور اسے زمین پر پٹخ دیانوجوان کو خاتون کے ہاتھوں پٹتا دیکھ کر راہگیروں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی، اس دوران موقع ملنے پر نوجوان نےموٹرسائیکل وہیں چھوڑ کر راہ فرار اختیار کرنے میں ہی عافیت جانی۔