پیمرا کےحکم کے بعد تمام نیوز چینلز کی نشریات تاحال بند ہیں،
ملک میں کشیدگی،پیمرا کے حکم کے بعد تمام نیوز چینلز کی نشریات بند،پیمرا کے حکم پر ذرائع ابلاغ کی بندش سے عوام شدید مشکلات سے دو چار ہیں،راستے بند ہونے کی خبروں سے متعلق بھی شہری مکمل بے خبر ہیں،سماجی رابطوں کی ویب سائٹس بھی بند کردی گئی ہیں،شہریوں کو معلومات تک رسائی کیلئے شدید پریشانی کا سامنا ہے ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے سیکیورٹی صورتحال بہتر ہونے تک ملک بھر میں تمام نیوز چینلز اور سوشل میڈیا سائٹس فیس بک،ٹیوٹر،یو ٹیوب اور ڈیلی موشن بند رہیں گی، میڈیا اور سوشل میڈیا پر پابندی کب ہٹائی جائے گی،ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا،اسلام آباد میں مذہبی جماعت کےدھرنے کیخلاف آپریشن کی لائیو کوریج کے بعد پیمرا کے حکم پر نیوز چینلز کی نشریات بند کر دی گئیں تھیں۔جبکہ پی ٹی اے نے سوشل میڈیا کو بھی بند کردیا تھا۔