پاک فوج نے اسلام آباد میں فوج طلب کرنے سے متعلق وزارت داخلہ کو جوابی مراسلہ بھجوا دیا،
آپریشن کلین اپ کے بعد حالات کشیدہ،امن وامان کیلئے حکومت نے پاک فوج کو آئین کے آرٹیکل 245، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے سیکشنز 5-4 اور سی آر پی سی کے سیکشن 131 اے کے تحت طلب کیا،پاک فوج کی جانب سے وزارت داخلہ کو جوابی مراسلہ بھجوایا گیا،جس میں کہا گیا کہ روایتی طورپرفوج مظاہرین کومنتشرکرنےکےلئےاستعمال نہیں ہوتی، مظاہرین سےنمٹنےکیلئےپولیس نےاپنی پوری صلاحیتوں کابہتراستعمال نہیں کیا،پولیس کےساتھ تعینات رینجرزکوتحریری احکامات نہیں دیئےگئے،عدالت نےکلیئرنس آپریشن میں آتشی اسلحےکےاستعمال سےروکاہے،ذمہ داری کےلئےتیارہیں تاہم چندامورطےہوناباقی ہیں،پاک فوج کے مراسلے کے بعد اسلام آباد میں اہم اور حساس مقامات پر فوج تعینات کردی گئی، پارلیمنٹ، وزیراعظم ہاؤس،ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی،فوج کو امور سرکار میں مداخلت کرنے والوں کو گولی مارنے کا اختیار حاصل ہے