اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی کے مختلف مقامات پر دھرنے جاری ہیں،
اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے سے اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں سہراب گوٹھ، ٹاور، ٹاور جیلانی سینٹر، حب ریور روڈ، الآصف اسکوایر، تین ہٹی اور کورنگی ڈھائی نمبر پراحتجاجی دھرنے دیے گیے،، اورنگی ٹاؤن پانچ نمبر پر دھرنے کے باعث سڑک بندرہی، ایم اے جناح روڈ ،نمائش چورنگی پر مظاہرین نویں دن بھی ٹینٹ لگاکر دھرنے پر بیٹھے رہے۔۔ شہر قائد میں دھرنے اور احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر رہی،، سپر ہائی وے پر جاری دھرنے کے باعث سہراب گوٹھ سے کریم آباد تک ٹرالرز کی قطارین لگ گئیں، ٹریفک پولیس کی جانب سے ہیوی ٹریفک کو عائشہ منزل سے راشد منہاس روڈ کی جانب موڑ دیا گیا ۔۔ ادھر تین ہٹی سے جہانگیر روڈ جانے اور آنے والی سڑک بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دی گئی،، اورٹریفک کو تین ہٹی سے پی آئی بی کالونی اور جیل روڈ سے پیپلز سیکرٹریٹ کی جانب موڑا گیا، گورنر ہاؤس جانے والی سڑک کو بھی سیکورٹی کے باعث کنٹینر لگا کربندکردیاگیا ہے ۔۔